حضرت امام محمد تقیؑ کا 1227واں یومِ شہادت 17 مئی کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

اسلام آباد (عرفان حیدر): دنیائے اسلام کی عظیم روحانی و مذہبی شخصیت، نویں امام حضرت امام محمد تقیؑ کا 1227واں یومِ شہادت 17 مئی کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام امام بارگاہوں، مساجد اور اولیاءِ اللہ کے آستانوں پر خصوصی مجالسِ عزا اور محافلِ نعت و ذکر کا اہتمام کیا جائے گا۔

مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ممتاز اسکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اعلان کیا ہے کہ ان تقریبات میں علماء، مشائخ اور مذہبی اسکالرز حضرت امام محمد تقیؑ کی سیرت، علمی خدمات، دینی کردار اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امام محمد تقیؑ کی حیاتِ مبارکہ تمام مسلمانوں کے لیے صبر، علم اور تقویٰ کا روشن نمونہ ہے، جس سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یومِ شہادت کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات اور مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

مزید خبریں