مولانا محمد ادریس شہید، سی سی ٹی وی تصاویر کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت ہو گئی
مولانا محمد ادریس شہید، سی سی ٹی وی تصاویر کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت ہو گئی

پشاور (روشن پاکستان نیوز): مولانا محمد ادریس کی شہادت کے سلسلے میں سی سی ٹی وی تصاویر کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چارسدہ میں مولانا محمد ادریس کی شہادت کے معاملے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی تصاویر سے ملزمان کی شناخت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، اور تصاویر کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے، مکمل نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا رہا ہے، بظاہر اس قتل کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے دہشت گرد کی گرفتاری کے لیے اکبر پورہ اور نوشہرہ میں چھاپے مارے گئے، چارسدہ کے مضافاتی علاقوں میں بھی پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں ملوث شناخت ہونے والا دہشت گرد کالعدم تنظیم کا کارندہ نکلا ہے، شہید شیخ ادریس کی گاڑی کے ڈرائیور کا بیان بھی قلم بند کر لیا گیا۔

رشید آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک، 4 فرار

جائے وقوعہ پر استعمال ہونے والے موبائل کالز کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ انوسٹیگیشن ٹیم نے کال ڈیٹا کے لیے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

پولیس نے مردان ریجن کے پرانے ہائی پروفائل کیسز کے ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر کے مشتبہ گاڑیوں کے تعاقب اور پروفائلنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شناخت ہونے والے دہشت گرد کی مزید پروفائل اور ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

مزید خبریں