ساہیوال: صندوق سے دو نابالغ بچوں کی لاشیں برآمد، والدہ حراست میں

ساہیوال(روشن پاکستان نیوز) ساہیوال کے نواحی گاؤں چک موضع بشیرہ میں دو نابالغ بچوں کی لاشیں گھر کے صندوق سے برآمد ہونے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ بہادر شاہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں اہل خانہ نے بچوں کے لاپتہ ہونے پر تلاش شروع کی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گھر کی تلاشی لی۔

غازی آباد میں پولیس کا قمار بازی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 18 افراد گرفتار

تلاشی کے دوران ایک صندوق سے دونوں بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضلعی ہیڈکوارٹر سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد بچوں کی والدہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کے والد کا نام سرور ہے اور وہ مقامی رہائشی ہیں۔ واقعے کی اطلاع پر متعلقہ تھانے کے افسر سمیت اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے عمل کی نگرانی کی۔

مزید خبریں