جمعرات,  23 اپریل 2026ء
اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں چچا گرفتار، اہم انکشافات سامنے آ گئے

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین کمسن بچوں کے بہیمانہ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کا چچا مرکزی ملزم کے طور پر سامنے آیا ہے جبکہ اس کی تصویر بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات کی روشنی میں شبہ مضبوط ہوا ہے کہ واقعے میں چچا ملوث ہو سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور زیرِ حراست افراد کے بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں تضاد بھی پایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے قبل گھر میں ہونے والی تلخ کلامی اور گھریلو تنازع بھی قتل کی ممکنہ وجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی نقل و حرکت سے متعلق اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ تصویر کی مدد سے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور حتمی حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے، جس کے بعد اصل ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں