اتوار,  19 اپریل 2026ء
اسلام آباد میں جوس پینے سے 3 افراد کی موت، حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) : ملکی دارالحکومت میں مبینہ طور پر مضرِ صحت جوس پینے سے تین افراد کی موت کی خبر پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں جوس پینے سے تین افراد کی موت کی خبر پر نوٹس لیا گیا، تاہم اسپتال رپورٹ کے مطابق اموات جوس پینے سے نہیں ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کو جوس کی خریداری سے متعلق علم نہیں، فوڈ اتھارٹی نے متاثرہ فیملی کے علاقے میں تمام جوس کارنرز کی انسپکشن کی، اس دوران مضرِ صحت جوس نہیں ملا۔

ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ تحقیقات میں جوس پینے سے جاں بحق ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی سیلون میں قتل کردیا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے مارکیٹ معائنے میں غیر معیاری جوس کے شواہد نہیں ملے، عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں، شہری کسی بھی مشکوک صورتحال میں فوری متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں مبینہ طور پر جوس پینے کے بعد گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران تین افراد کی موت ہوگئی۔

خبروں کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 34، 19 اور 22 سال بتائی گئی، تینوں کو مبینہ طور پر ان کی حالت بگڑنے کے فوراً بعد ایک سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں