اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی قیادت خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کے ایران کے دورے نے ایک اہم اور نازک وقت میں پاکستان کے علاقائی امن کے لیے کلیدی کردار کو مزید اجاگر کیا ہے۔
سحر کامران کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کامیاب کوششیں ملک کی مثبت اور ذمہ دارانہ سفارتکاری کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے اس عزم کی عکاس ہے کہ وہ تعمیری مذاکرات، ہمسایہ ممالک سے تعاون اور کشیدگی میں کمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
سحر کامران کی سینٹ پیٹرک ڈے تقریب میں شرکت، آئرلینڈ کی روایات اور اقدار کی تعریف
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر خطے میں پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور امن کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران مثبت نتائج لائے گا اور خطے میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔











