اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مشرق وسطیٰ کی صورت حال کے باعث پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی۔
مکہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے پاسپورٹ دفاتر میں درخواست گزاروں کی تعداد 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔
نئے پاسپورٹس سمیت تجدید پر مبنی پاسپورٹس کی تعداد میں کمی کے باعث ریونیو بھی متاثر ہوگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تعداد میں کمی کی وجوہات ورک ویزوں سمیت سیاحتی ویزوں کا کم اجرا ہے، کراچی میں یومیہ درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار کے بجائے 800 سے 900 ہوگئی ہے۔
سندھ کے دیگر شہروں کے پاسپورٹ دفاتر میں تعداد 3 ہزار کے بجائے 1200 سے 1500 رہ گئی ہے۔
سندھ: بچوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ جاری، 329 بچے وائرس سے متاثر
واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔
وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔ عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔











