لاہور(روشن پاکستان نیوز)سکھ طالبعلم اونکار سنگھ نے تعلیمی میدان میں ایک منفرد اور قابلِ ستائش کامیابی حاصل کرتے ہوئے قرآن ترجمہ کے امتحان میں 50 میں سے 49 جبکہ اسلامیات میں 100 میں سے 98 نمبر حاصل کر لیے۔
لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
لاہور بورڈ کے امتحانات میں اونکار سنگھ کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف تعلیمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کی بھی خوبصورت مثال پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ ان مضامین کا انتخاب کر کے مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے احترام کا عملی مظاہرہ کیا۔
اونکار سنگھ کی اس کامیابی کو تعلیمی حلقوں اور سوشل میڈیا پر بھرپور سراہا جا رہا ہے، جہاں اسے محنت، لگن اور باہمی احترام کی بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔











