اتوار,  05 اپریل 2026ء
کسی بس والے نے کرائے میں اضافہ کیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متنبہ کیا ہے کہ کسی بس والے نے کرائے میں اضافہ کیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی پیکیج دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ نہ ہوا اور غریب عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سندھ کی اسکیم میں حصہ لینے کی حامی بھری ہے۔ 28 فروری سے پہلے والے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ اگر کسی بس والے نے کرائے میں اضافہ کیا تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے ہر غریب آدمی تک یٹرول کی سبسڈی پہنچانا چاہتے ہیں۔ کوچ، منی بس، کوسٹر، وین کے کرایوں میں ٹرانسپورٹرز اضافہ نہیں کرینگے۔ ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹرز کا اضافی خرچ حکومت دے گی۔ ہم ٹرانسپورٹرز کو نہیں بلکہ ان کے ذریعے عوام کو فائدہ دے رہے ہیں۔

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی صوبے میں 470 سرکاری بسیں ہیں جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی مد میں 11 ہزار بسیں ہیں۔ وفاق کے ذریعے سندھ حکومت ہر رجسٹرڈ بس کو ایک لاکھ روپے سبسڈی دے گی جب کہ گڈز ٹرانسپوٹرز کو بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے کہا کہ محکمہ تعلیم کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں سے وین کا کرایہ نہ بڑھانے کی ہدایت کریں، یہ اضافی بوجھ بھی سندھ حکومت اٹھائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران جنگ کے بھیانک نتائج نکل چکے، مزید بھی ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں پمپس پر پٹرول موجود ہے یہ بڑی کامیابی ہے۔ دوسرے ممالک میں پمپس پر پٹرول تک ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گرین بس اور پیپلز بس سروس کے اوقات کار میں اضافہ بھی کرینگے۔ صرف پیپلز بس کے کرایوں میں کمی کے بجائے تمام بسوں کے کرایوں کو فریز کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دفاتر، مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی پر وفاق سے مشاوت ہوئی تھی۔ وفاق کو کہا کہ تاجروں سے بات کر کے آپ کو اس پر آگاہ کریں گے۔

مزید خبریں