اتوار,  05 اپریل 2026ء
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 45 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے نے تفصیلات جاری کردیں

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں سے مختلف حادثات میں اب تک 45 افراد جاں بحق اور 105افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا، جس میں سے 382 گھروں کو جزوی اور 60گھر مکمل طور  پر تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، کئی مقامات پر سیلابی صورتحال

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں کا نیاسلسلہ 6 سے 9 اپریل تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب پیسکو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش کے دوران بند ہونے والے تمام فیڈرزبحال کردیئے گئے، مجموعی طور پر پیسکو کے 235 فیڈرز  پر فالٹ آیا تھا۔

پیسکو حکام نے کا کہنا ہے جن فیڈرز  پر ممکن تھا ان فیڈرز کو متبادل روٹ سے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

مزید خبریں