جمعرات,  02 اپریل 2026ء
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک

پشاور(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی جس پر سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر  نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 خوارج ہلاک کردیے گئے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

کیا امریکی فوجی اڈے مشرقِ وسطیٰ سے اسرائیل منتقل ہورہے ہیں؟

آئی ایس پی آر  کے مطابق علاقے میں موجود دیگر  خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغان طالبان حکومت اپنی سرحدی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں پورا کرنے میں ناکام رہی ہے، افغان طالبان حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو خوارج کے استعمال سے روکے اور اپنے شہریوں کی پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے سے باز رکھے۔

مزید خبریں