پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں رواں برس عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی کو متوقع ہے اور امکان ہے کہ اس سال عید کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات دی جائیں۔ تعطیلات ویک اینڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے ملازمین بدھ سے اتوار تک لگاتار آرام کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کی پہلی رات 17 یا 18 مئی کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر عید الاضحیٰ 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائےگا۔

عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں قائم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کراچی کے نارتھ بائی پاس اور لاہور کے شاہپور کانجرا میں بیوپاری قربانی کے جانور لانا شروع کر چکے ہیں۔

راولپنڈی میں عید کے بعد بینرز ہٹانے کی مہم، سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں

اس سال مویشیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زیادہ ہیں۔ اس اضافے کی بنیادی وجہ چارہ اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں قرار دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں