وزٹ ویزا پر اسائلم کی کوشش ناکام، فیملی آف لوڈ

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزا پر اسائلم حاصل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور فیملی آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان کے مطابق بہاولپور کی فیملی سری لنکا جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچی تھی تو شک ہونے پر مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران روکا گیا اور تفصیلی انٹرویو میں مسافروں کا سفری پلان غیرواضح پایا گیا۔

لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے پاس ہوٹل بکنگ اور مناسب مالی وسائل نہ تھے جب کہ خاتون مسافر کا شوہر سری لنکا میں سیاسی پناہ حاصل کر چکا ہے، مسافروں کا اصل مقصد چھپا کر تیاری کیساتھ اسائلم حاصل کرنا تھا۔

مسافر محسن نواز نے ایجنٹ اختر کو 5لاکھ 50ہزار روپے دینے کا اعتراف کیا ہے اور کیس مزید کارروائی کیلئے اے ایچ ٹی سی کراچی کےحوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں