تیل سپلائی پر تشویش کی ضرورت نہیں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات وافر مقدار میں ہیں: مشیر خزانہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر  وافر مقدار میں موجود ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4ہفتوں کا ہوگیا ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں جب کہ ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔

روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کررہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔

مزید خبریں