اتوار,  29 مارچ 2026ء
مشرق وسطیٰ کشیدگی: مصر اور ترکیہ کے بعد سعودی وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل کا دورہ مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی کے پیش نظر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی وزیر خارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ائیر بیس پہنچے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سے چیئرمین پاک میڈیا فورم سعودی عرب کی ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ روز مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے آج اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے دفتر خارجہ میں ملاقاتی بھی کی تھیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے اقدامات کے حوالے سے آج پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں