هفته,  28 مارچ 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 72 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72.92 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں واقع کورئیر آفس میں برطانیہ سے آنے والے پارسل سے 2 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

کراچی ایئرپورٹ کے کورئیر آفس میں متحدہ عرب امارات بھیجے جانے والے پارسل سے کاغذات میں جذب 790 گرام کینابیز برآمد کی گئی۔ بلوچستان کے علاقے یارو پشین کے قریب ایک گاڑی سے 48 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران مزید 8 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جبکہ کوئٹہ کی وسیٰ کالونی بس اسٹاپ کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، چھ ملزمان گرفتار

ادھر کراچی کے علاقے کیماڑی میں بھی ایک ملزم کے قبضے سے 3.300 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں