سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کی میزبانی پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا، تاہم پاکستان کے اس مثبت کردار پر بھارت کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
بیان میں خواجہ آصف نے بھارتی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت چار پانچ افراد کا گروپ اس وقت اپنا منہ نوچ رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ ہمیں ثالثی پر طعنے دے رہے ہیں، وہ خود یوکرین میں کیا کر رہے تھے؟
ایران جنگ کے معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم اور موساد کے سربراہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت یوکرین جنگ میں ثالثی کا کریڈٹ لینے کی کوششیں کر رہا تھا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یوکرین کی جنگ تاحال ختم نہیں ہو سکی۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا سفارتی کردار ادا کرتا رہے گا اور پڑوسی ملک کی تنقید سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔











