هفته,  28 مارچ 2026ء
کراچی: چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی، بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جھلس گئے

کراچی(روشن پاکستان نیوز) چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 9 افراد جھلس گئے۔

شہر کے علاقے خداداد کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد شدید جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی میں ‘میرا سلطان’ سیریز چل رہی ہے ،ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار

پولیس حکام کے مطابق زخمیوں میں 3 بچیاں، 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔ حادثے کے فوری بعد تمام متاثرہ افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھلسنے والے تمام افراد خداداد کالونی کے ہی رہائشی ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق متاثرہ خاندان شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں