اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں اہم حکومتی بل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیٹ میں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی ایما پر پیش کیا تھا، کمیٹی سے منظوری کے بعد اب بل سینیٹ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ترمیمی بل کے تحت نادرا کوئی بھی شناختی کارڈ 60 روز کے لیے بلاک کرسکے گا۔
وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ حساس اور نیشنل سیکیورٹی دستاویز ہے جس کا غلط استعمال سیکیورٹی اور معیشت کے لیے خطرہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس کا پارلیمنٹ میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے نادرا کو سنگین آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے بہانے بناتے ہیں، اتھارٹی کو مؤقف دینے کے بجائے جان بوجھ کر قانونی کارروائی سے بچتے ہیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ ترمیم کے ذریعے نادرا کسی بھی شخص کا شناختی کارڈ بلاک کرسکے گا۔











