کچی آبادیوں کا انخلاء فوری روکا جائے، متبادل رہائش فراہم کیجائے،جے سالک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیر اور ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر جے سالک نےکہا ہے کہ یہ ساری مسیحی برادری کا مطالبہ ہے کہ کچی آبادیوں کے انخلاء کا عمل فوری روکا جائے، کوئی بھی اندام یا بے دخلی بغیر قانونی عمل اور متبادل رہائش فراہم کیے بغیر نہ کی جائے،متاثرہ کمیونٹی سے واضح رابط کیا جائے اورکم آمدنی والے شہریوں کے لیے متبادل رہائش فراہم کی جائے،ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں نمائندے شامل ہوں کیونکہ وہاں کےمکینوں کی بیدخلی کے اعلان نے ہزاروں مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے،ریاست کیساتھ کھڑے ہیں، ریاست ہمیں بے یادومددگار نہ چھوڑے، ایگزیکٹو ڈائریکٹریونائیٹڈکونسل آف چرچزپاسٹر سیمسن سہیل ،سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر، سابق رکن قومی کمیشن برائے اقلیتی امورالبرٹ ڈیوڈ ، کیپٹن بابرودیگر سیاسی ، مذہبی اور سماجی رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹریونائیٹڈکونسل آف چرچزپاسٹر سیمسن سہیل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں واقع کچی آبادیوں کے انخلا اور مکینوں کے جبری بیدخلیکے حالیہ اعلان اور نوٹس نے ہزاروں مکینوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انخلاء کے عمل کو فوری طور پر معطل کیا جائے ، قانونی، شفاف اور انسانی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں۔سپریم کورٹ کے 2015 کے حکم کی پاسداری کی جائےاورانخلا کایہ عمل سپریم کورٹ کے 2015 کے حکم کی روح کے مطابق ہونا چاہیے،کوئی بھی اندام یا بے دخلی بغیر قانونی عمل اور متبادل رہائش فراہم کیے بغیر نہ کی جائے،متاثرہ کمیونٹی سے واضح رابطہ کیا جائے۔کم آمدنی والے شہریوں کے لیے متبادل رہائش فراہم کی جائے، انتظامات سے پہلے کوئی بھی اقدام غیر قانونی اور غیر منصفانہ تصور کیا جائے گا،یقینی بنایا جائے کہ رہائشی پالیسیوں کو انسانی اور قانونی طریقے سے نافذ کیا جائے متبادل انتظامات کے بغیر انخلا ناقابل قبول ہے اور آگے نہیں بڑھنا چاہیے،ہم ریاست کیساتھ کھڑے ہیں، تاہم ریاست ہمیں بےیار و مدوگار نہ چھوڑے،مشترکہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں متاثرین کے نمائندے اور اہم کمیونٹی رہنماءبھی شامل ہوں اور یہ کمیٹی اس مسئلےکے حل کیلئے کام کرےتاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں