اتوار,  15 مارچ 2026ء
کراچی: والدین کے گھر سے بیٹی کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار
کراچی: والدین کے گھر سے بیٹی کروڑوں روپے کا سونا لوٹ کر فرار

کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے ایک حیران کن کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی والدین کے گھر میں ڈکیتی کرنے والی بیٹی کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ والدین کے گھر سے قیمتی سامان اور زیورات لوٹے تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔

پاکستان میں سونا مزید ہزاروں روپے سستا

کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے لوٹا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے مفرور ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں بھی قانون کی گرفت میں لے لیا جائے گا۔

مزید خبریں