اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم نے سمری منظوری کے لیے صدر کو ارسال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا، جس کے بعس وزیراعظم شہباز شریف نے تقرری کی باقاعدہ سمری منظوری کے لئے صدر پاکستان کو بھجوا دی ہے۔
وزیراعظم نے نہال ہاشمی سے ملاقات بھی کی اور انہیں بطور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے
سندھ حکومت کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان
صدرِ پاکستان کی جانب سے سمری پر دستخط ہوتے ہی ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
خیال رہے نہال ہاشمی کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے اور وہ طویل عرصے سے پارٹی کے وفادار اور سرگرم رہنما رہے ہیں۔
ان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو صوبے میں مسلم لیگ (ن) کے سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔











