پشاور(روشن پاکستان نیوز) پشاور انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 3 میں ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو نامزد ملزم قرار دیا گیا۔
ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگانی اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، جہاں تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرایا۔ چالان میں وزیر اعلیٰ، سابق صوبائی وزراء تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، ضلعی صدر عرفان سلیم اور کارکن عامر چمکنی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق پولیس نے پنجاب فارنزک لیب اور نادرا کی رپورٹس کی بنیاد پر وزیر اعلیٰ سمیت دیگر ملزمان کو چالان میں شامل کیا۔ تاہم تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ وہ چالان ریکارڈ جمع کروا رہے ہیں، مگر پراسیکیوٹر ریکارڈ وصول نہیں کر رہے۔
پشاور میں پرسنلائزڈ نمبرپلیٹس کی نیلامی، ‘خان نمبر پلیٹ’ کتنے میں فروخت؟
ریڈیو پاکستان کے وکیل شبیر حسین گیگانی نے چالان جمع نہ کروائے جانے پر عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں انہوں نے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر اور پبلک پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔
عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو طلب کر لیا ہے اور سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی گئی۔











