ہفتہ وار اضافی چھٹی کب ہوگی؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کیلیے ہفتہ وار اضافی چھٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کفایت شعاری اور توانائی بچت پر حکومتی اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا جس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعطم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکن کوشش ہے کہ عالمی حالات کے باوجود معیشت کو مستحکم رکھا جائے، حکومت کے اعلان کردہ اقدامات پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت خصوصی کمیٹی قائم کر دی جو روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

علیمہ خانم نے دوسری بار حکومت کو ڈیل آفر کردی

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کیلیے اقدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے تاکہ اس سے اقدامات کے بعد اثرات کو جانچا جا سکے گا۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو اقدامات کو بھرپور طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ وزارتیں اور ادارے کفایت شعاری کے تحت بند گاڑیوں کی تصاویر کابینہ ڈویژن کو دیں، ورک فرام ہوم مؤثر بنانے کیلیے ہر وزارت اپنی رپورٹ وزیر اعظم آفس بھیجے گی۔

مزید خبریں