منگل,  10 مارچ 2026ء
علیمہ خانم نے دوسری بار حکومت کو ڈیل آفر کردی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے حکومت کو پھر ڈیل کی پیشکش کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں بند کرنے کا فیصلہ قبول ہے بس آپ بلاتاخیر ان کا الشفا اسپتال میں علاج کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی جھوٹ بول رہے ہیں کہ حکومت اور پی ٹی آئی لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر گوہر میڈیا کے سامنے آکر وضاحت پیش کریں۔

علیمہ خانم نے کہا کہ عمران خان کی آزادی کی بات عوام کو منتشر کرنے کے لیے کی جارہی ہے، یہ لوگ عمران خان کو کبھی رہا نہیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہماری 16 اکتوبر سے ملاقاتیں بند ہیں، 5 ماہ سے فیملی اور وکلا کی ملاقاتیں بند ہیں، بانی سے کیوں نہیں ملنے دیتے اس کا جواب ان کے پاس نہیں، ہم بہت پریشان ہیں ان کی آنکھ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر واضح کہہ چکے ہیں پمز میں آنکھوں کے علاج کی سہولت نہیں، آنکھ کا علاج فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی ہو، کیا یہ بانی کی دوسری آنکھ ضائع کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں مزید نے کہا کہ عمران خان کا علاج بہت ضروری ہے اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

مزید خبریں