بری امام سرکار کے سجادہ نشین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے دعائے مغفرت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) دربار عالیہ رتے ہوتر شریف کے جانشین اور دربار حضرت بری امام سرکار کے سجادہ نشین نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایران کے سفیر رضا امیری موگادم سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیر صاحب نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور ان کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پیر صاحب نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے اجداد کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور حق کے راستے میں شہادت کو قبول کیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت امتِ مسلمہ کا عظیم نقصان ہے، سجادہ نشین بری امام سرکار

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام بلا تفریق اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری موگادم نے ایران، غزہ اور فلسطین کے حق میں مؤثر آواز اٹھانے پر پیر صاحب بری امام سرکار کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر کے بعد پاکستان سمیت مختلف ممالک میں سوگ اور ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید خبریں