کوئٹہ میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی انسپکٹر شہید ہوگئے

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعے میں سابق ایس ایچ او اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹر شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کوئٹہ کے علاقے کلی اسماعیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مٹھا خان کو نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں مٹھا خان موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کے دوران اضافی سیکیورٹی کی تعیناتی کی تصدیق

پولیس حکام کے مطابق مٹھا خان اس سے قبل ایس ایچ او کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے اور اس وقت کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق شہید افسر مستونگ میں سی ٹی ڈی میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور واقعے کے وقت سادہ لباس میں پیدل گھر کی جانب جارہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا۔

مزید خبریں