اتوار,  08 مارچ 2026ء
سکیورٹی فورسز کی کے پی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 مارچ کو سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں5 الگ الگ کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاع پرآپریشن کے دوران خوارج کےٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج مارے گئے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 3 خوارج مارےگئے۔

پاکستان اور خلیجی ممالک کے لیے پروازیں ! سعودی ایئرلائنز کا بڑا اعلان

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع خیبراور جنوبی وزیرستان میں بھی 2 جھڑپوں کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے، بھارتی سرپرست یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی نے مزید بتایا کہ افغانستان سرحد پر درپیش چیلنجز کے باوجود انسداد دہشتگردی آپریشنز جاری ہیں اور پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پُرعزم اور ثابت قدم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں