هفته,  07 مارچ 2026ء
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 خواتین سمیت 6 گرفتار

اسلام آباد(عرفان حیدر) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 87.4 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔

پہلی کارروائی فیض پور انٹرچینج شیخوپورہ کے قریب کی گئی جہاں دو گاڑیوں سے 48 کلو گرام چرس اور 12 کلو گرام آئس برآمد کی گئی۔ اس کارروائی میں ایک خاتون سمیت چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 گرفتار

دوسری کارروائی فیض پور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے قریب کی گئی جہاں موٹر سائیکل سوار ایک مرد اور خاتون کے قبضے سے 26.4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

تیسری کارروائی پشاور رنگ روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس میں کی گئی جہاں پارسل میں موجود پنچنگ پیڈ کے اندر مہارت سے چھپائی گئی ایک کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں