منگل,  03 مارچ 2026ء
عمران خان سے ملاقات تک حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے: پی ٹی آئی نے شرط رکھ دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  نے حکومت کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی شرط رکھ دی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس کا  اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف نے حکومت کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت کی شرط رکھ دی ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات تک حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ دعوت اسی صورت قبول کی جائے گی جب ملاقات کا مطالبہ تسلیم کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 1 مقدمے میں ضمانت منظور

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  تحریکِ انصاف عدلیہ کے احکامات کی بالادستی کا مطالبہ کرتی ہے،  بانی پی ٹی آئی کے تمام آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے،  بغیر تاخیر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ فیملی اور وکلاء کی ملاقات کرائی جائے، ان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  عمران خان کا علاج ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن اور سیاسی قیادت کو موجودہ صورتحال پر اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف اور پارلیمانی لیڈرز کو بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قائدین کوبھی وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ، ایران پر حملے کے نتیجے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بریفنگ دی جائےگی۔

مزید خبریں