اسلام آباد(عرفان حیدر) ے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 520.46 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں
اے این ایف نے رحمانیہ پھاٹک، ڈسٹرکٹ گجرات کے قریب ایک کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد کی۔
اسی طرح حطار روڈ، ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ایک اور کارروائی میں ملزم سے 300 گرام چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر شہروں میں اہم کارروائیاں
کراچی پورٹ پر سعودی عرب جانے والے کنٹینر سے 347,500 عدد (240 کلوگرام) ٹراماڈول اور 49,800 عدد (18.150 کلوگرام) نیکسس گولیاں برآمد کی گئیں۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار
اسلام آباد کے ایک کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے کشن کورز میں جذب 7.010 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
Quetta میں جبل نور بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 107.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
لک پاس، مستونگ کے قریب گاڑی سے 60 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
جبکہ راوی ٹول پلازہ، لاہور کے قریب کارروائی میں گاڑی سے 84 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔










