کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کشیدہ ہو گیا۔ مظاہرین کی بڑی تعداد قونصل خانے کی جانب پیش قدمی کر گئی، جس کے باعث پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔
اطلاعات کے مطابق بعض مظاہرین نے قونصل خانے کے دروازے کو توڑ کر احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد علاقے میں اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی اور قونصل خانے تک جانے والے تمام راستے سیل کر دیے گئے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے
احتجاج کے باعث شہر کے اہم تجارتی اور سفارتی زون میں ٹریفک شدید متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق سلطان آباد سے مائی کولاچی جانے والی سڑکیں بند ہیں، جناح برج سے آنے والی گاڑیوں کو آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ بوٹ بیسن سے آنے والی گاڑیوں کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے، جبکہ پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متبادل راستے استعمال کریں۔











