بدھ,  25 فروری 2026ء
مبشر لقمان اور ڈاکٹر نبیہہ کے پروگرامز پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حالیہ دنوں میں صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اور ڈاکٹر نبیہہ کے رمضان ٹرانسمیشن پروگرام نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کو جنم دیا ہے۔ پروگرام کے دوران مبشر لقمان کے متنازعہ تبصروں پر جہاں کچھ صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا، وہیں دیگر صارفین نے مبشر لقمان اور دیگر میزبانوں کی پچھلی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے۔

سوشل میڈیا صارف احسن حق نے کہا، “شکر ہے کہ اب تو آپ جیسے اینکرز اور اداکاروں کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ رمضان ٹرانسمیشن میں جو کچھ پیش کیا جا رہا ہے وہ نامناسب ہے۔” یونس فاروقی نے سوال اٹھایا، “مبشر لقمان صاحب، کیا آپ نے اور مہر بخاری نے ملک ریاض کے ساتھ پلانٹڈ پروگرام نہیں کیا تھا؟”

ڈاکٹر نبیہیہ اور حارث کھوکھر کی علیحدگی

مسٹاق احمد نے مبشر لقمان کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے کہا، “آپ نے کنجر خانہ کی صیع تشریح کی ہے۔” محمد نعمان شاہ نے رمضان کی اصل روح سے قوم کی دوری کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا، “ہم رمضان کی اصل روح سے واقف نہیں ہیں۔ ہم ایک منافق قوم ہیں اگر رمضان کا اثر سارا سال نہ رہے تو یہ منافقت ہے، رمضان کو اس کی اصل روح نہیں سمجھا جا رہا۔”

اس کے علاوہ بٹ کاشمیری نے مبشر لقمان کے پروگرام سے فائدہ اٹھانے کی بات کرتے ہوئے کہا، “مبشر لقمان کو پتہ ہے کہ پیسہ کیسے بنانا ہے ماشاءاللہ۔”

واضح رہے کہ یہ پروگرام، جس میں شادی اور طلاق سے متعلق متنازعہ تبصرے بھی شامل تھے، نے ناظرین میں شدید ردعمل پیدا کیا ہے اور پروگرام کے میزبانوں پر سوشل میڈیا پر تنقیدی حلقے بڑھتے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں