اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پشاور کے نائب صدر شیر احمد کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے بتایا کہ شیر احمد کو پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اس عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔











