منگل,  24 فروری 2026ء
(ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن کے گھر چوری کی بڑی واردات

گوجرانوالہ (روشن پاکستان نیوز) گوجرانوالہ میں گھریلو ملازمہ گھر سے لاکھوں روپے نقد اور سونا لے کر فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق چوری کی یہ واردات  سیٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں پیش آئی ۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

ایف آئی آر کے مطابق گھریلو ملازمہ7 لاکھ روپے نقد اور 24 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لے کر فرار ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چوری کی واردات (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کے کزن عاطف صابر خان کے گھر میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملازمہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں