جمعه,  20 فروری 2026ء
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا قیادت کے نام کھلا خط
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں کا قیادت کے نام کھلا خط

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کردی جائے۔

خط شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید نے جیل سے لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ رمضان میں احتجاج کو روک دیا جائے۔

خط میں صدر آصف علی زرداری کی بانی پی ٹی ائی پر حالیہ بیانات کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

مانچسٹر: مسلم لیگ (ن) کے یوتھ ونگ کی مقبولیت میں اضافہ، پی ٹی آئی چھوڑ کر لوگ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں، صدر نیل بٹ

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے۔ خط میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کرایا جائے۔

رہنماوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے اپیل کی کہ وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے.،جبکہ تحریک انصاف کے ہر سطح کے عہدیدار نئے سرے سے تنظیم کو منظم کریں۔

مزید خبریں