کراچی(روشن پاکستان نیوز) سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جمعہ کے روز دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہو گا
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ اوقات سندھ حکومت کے تمام سرکاری، خودمختار، نجی اداروں اور لوکل کونسلز پر لاگو ہوں گے۔
رمضان کے دوران صوبائی سرکاری دفاتر کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن چیف سیکرٹری سندھ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ۔ حکام کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔











