پیر,  02 فروری 2026ء
وزیراطلاعات پنجاب نے چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کوجعلی قرار دے دیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےسوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا،سوشل میڈیا پر زیر گردش چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں 4، 5، 6 اور7 فروری کو چھٹی ہوگی۔

فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی ، عظمیٰ بخاری

یاد رہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 4چھٹیوں سے متعلق آگاہ کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں6فروری کو چھٹی ہوگی،5فروری کو کشمیر ڈے کی پہلے ہی چھٹی ہے۔ہفتہ، اتوار کی چھٹی کے ساتھ پنجاب میں لانگ ویک اینڈ ہوگا۔

مزید خبریں