پیر,  02 فروری 2026ء
شہباز شریف سے سیاسی امور یاسابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی
شہباز شریف سے سیاسی امور یاسابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی ، سہیل آفریدی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں سیاسی امور یا بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم نے خود انہیں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ واقعے پر اظہار تعزیت کیا گیا اور دہشتگردی کے ہر واقعے کی مذمت کی گئی۔

بہت جلد سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کرا لیا جائے گا، سہیل آفریدی

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ صوبے کے مسائل، ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں اور 26 ارب روپے کی سرمایہ کاری پر بات ہوئی ، اس کے علاوہ دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل پر بھی غور کیا۔

انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے احسن اقبال سمیت دیگر حکام کو ہدایات جاری کی ہیں اور این ایف سی اور فنڈنگ سے متعلق تمام امور بھی زیر بحث آئے۔

مزید خبریں