اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی پمز منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں طبی معائنے کے لئے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پمز میں طبی معائنہ 20 منٹ جاری رہا جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو معمولی طبی معائنے کیلئے پمز لے جانا ضروری ہے، گزشتہ ہفتے ماہر امراض چشم کی رائے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مشی خان کی سابق وزیرعظم عمران خان کے مبینہ غیر انسانی سلوک پر شدید مذمت، انسانی حقوق کی پامالی پر سوالات
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحت مند ہیں، ڈاکٹر جس بھی قیدی کو ریفرکرتے ہیں، انتظامیہ انہیں اسپتال بھیجتی ہے، جیل میں تمام قیدیوں کو صحت سے متعلق سہولیات میسر ہیں۔











