جمعرات,  22 جنوری 2026ء
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں، بھارتی میڈیا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں، بھارتی میڈیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان ہیں۔

بھارتی میڈیا نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا نظریے کے زیر اثر بھارت نفرت اورانتہا پسندی کی آماجگاہ ہے، دی وائر نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئی دہلی یوتھ سمٹ میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب۔

دی وائر کے مطابق اجیت ڈوول کا اشتعال انگیز بیان بھارتی قومی سلامتی کی پالیسی اور فیصلوں پر اثرانداز ہو گا، ڈوول کی بدلے کی ڈاکٹرائن دانستہ طور پر جنگ چھیڑنے کا بہانہ بن سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی کشمیر پالیسی میں بھی“انتقام”کی سوچ واضح طور پر جھلکتی ہے، جو مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی حکومت مجھے پھانسی دینا چاہتی ہے،محمد یاسین ملک کا بھارتی تہاڑ جیل سے پیغام

رپورٹ میں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راکٹ فورس قائم کی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

دی وائر نے آپریشن“سندور”کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کارروائی نے واضح کر دیا کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک طاقتور اور سنجیدہ حریف ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول کی اشتعال انگیز تقاریر بھارت میں تشدد پسند عناصر کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کریں گی اور ملک میں انتشار اور عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔ بعض ماہرین کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ بھارت کے تقریباً تمام ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے مکمل زیرِ اثر آ چکے ہیں، جو جمہوری اقدار اور علاقائی امن کے لیے ایک خطرناک رجحان ہے۔

مزید خبریں