اتوار,  11 جنوری 2026ء
کراچی میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا پرجوش استقبال، سحر کامران کا یکجہتی اور خدمت پاکستان پر زور

کراچی(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ چیف گیسٹ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کراچی میں استقبال کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز اور فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالد مجید اور دلاور کے ہمراہ اس موقع پر شرکت کرنا NSW-16 اور نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (NSW) کے تمام سابق شرکاء کے لیے خوشی کا باعث ہے، جہاں ایک ساتھی کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔

سحر کامران نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے پاکستان کی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کیا گیا اور مسئلہ کشمیر کے لیے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کاز کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

مزید پڑھیں: قائدِعوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ: رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا شاندار خراجِ عقیدت

انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ اینالیسز (ISSRA) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے زندگی بھر کے رشتے اور مضبوط روابط قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سحر کامران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعلقات کو مزید مضبوط رکھا جائے گا اور قومی مفادات کے لیے مل کر کام جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں