جمعرات,  08 جنوری 2026ء
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنا دی گئی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کر دی گئی۔

ملک بھر کیلئے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 93 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، دریائے چناب پر بجلی منصوبےکی منظوری

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید خبریں