جمعرات,  01 جنوری 2026ء
مری ایکسپریس وے پر شدید برفباری، ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مری ایکسپریس وے پر شدید برف باری کی وجہ سے ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق پھلگراں ٹال پلازہ سے مری جانے والی ٹریفک کا داخلہ بند ہے، مقامی آبادی اور ایمرجنسی ٹریفک کے لیے سڑک کھلی ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک بحال کرنے کے لئے عملہ برف کو ہٹانے میں مصروف ہے، واضح رہے کہ ملک کے مختلف مقامات پر برفباری کے بعد عوام نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں وزن کم کرنیوالی نئی گولی کی منظوری، فوڈ کمپنیوں کے شیئرز گرگئے

مری، گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، ایبٹ آباد و گرد و نواح برفباری اور بارش سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں