هفته,  20 دسمبر 2025ء
توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشری بی بی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال کی سزا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں  عمران خان اور بشری بی کو دس دس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج ہوئی، کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان کے 342 کے بیان اور حتمی دلائل مکمل ہوچکے تھے۔

16 اکتوبرکو توشہ خانہ ٹو کیس کی آخری سماعت ہوئی تھی، 16 اکتوبرکے بعد کیس کی سماعت 3 مرتبہ ملتوی ہو چکی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں جلد عمران خان کی حکومت ہو گی، بڑا دعویٰ

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال ایک دفعہ اور 7، 7 سال ایک دفعہ کے لئے سزا سنائی گئی، مجموعی طور پر دونوں کو 17، 17 سال کی قید سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

مزید خبریں