پیر,  08 دسمبر 2025ء
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بجھوا دی گئی۔

اڈیالہ جیل حکام کو ملاقاتیوں کی بھجوائی گئی فہرست میں 6 وکلا کے نام شامل ہے۔ جن میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، انتظار پنجوتھہ، لال بادشاہ، مبشر رحمان، اور عبدالرحمان رانجھا ملاقات کے لیے آئیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کی جانب سے چوہدری اویس ایڈووکیٹ نے فہرست باقاعدہ طور پر جیل انتظامیہ کے حوالے کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بنایا گیامجسمہ سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

ذرائع کے مطابق وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقصد قانونی مشاورت اور مقدمات سے متعلق اہم امور پر مشاورت کرنا ہے۔

مزید خبریں