اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس جی الیون کے قریب گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار کچہری پہنچ گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا کچہری کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔











