هفته,  23 نومبر 2024ء
مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان پنجاب اسمبلی  کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر سبطین خان کی زیر صدارت ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار پنجاب مریم نواز کی ایوان میں آمد پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور سنی اتحاد کونسل اور مسلم لیگی ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے 225 ووٹ حاصل کیے۔ ان کی جیت پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے شیر شیر اور مریم مریم کے نعرے لگائے۔

اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سپیکر ایوان کی بقیہ کارروائی جاری رکھیں گے اور اب ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے ظہیراقبال چنڑ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی سے ہوگا۔

سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ان کے ارکان کو اسمبلی آنے سے روکا جا رہا ہے، میاں اسلم اقبال محفوظ مقام پر ہیں۔

مزید خبریں