بدھ,  01 اکتوبر 2025ء
صدر زرداری کا دورۂ چین پاک چین دوستی کا نیا سنگِ میل ہے، سحر کامران
صدر زرداری کا دورۂ چین پاک چین دوستی کا نیا سنگِ میل ہے، سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) — پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کو تاریخی اور پاک چین دوستی کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ کے مضمون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ تحریر دونوں ممالک کے درمیان لازوال تعلقات، مشترکہ مستقبل اور دوستی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

سحر کامران کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کا دورہ، جو سیچوان، شنگھائی اور سنکیانگ تک پھیلا، نے صنعتی تعاون، زراعت، اور اختراعی منصوبہ بندی کے نئے دروازے کھولے ہیں، خصوصاً سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو نئی جہت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مضمون نہ صرف پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک اہم دستاویز ہے بلکہ پالیسی حلقوں میں گفتگو کا محور بنے گا۔ یہ پاکستان اور چین کے مابین غیر متزلزل رشتے، مشترکہ ترقی کے وژن، اور پائیدار تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم عالمی اعتماد اور تعاون کا مینار ہے: سحر کامران

سحر کامران نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا وژن اور عملی اقدامات پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم صدر پاکستان کے اس دورے پر فخر کرتے ہیں، جس نے دونوں اقوام کو مزید قریب کیا ہے۔ یہ دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔”

مزید خبریں