ڈیرہ اسماعیل خان(روشن پاکستان نیوز) سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کر دیئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
ہلاک خوارج علاقے میں دہشتگرد ی کی متعدد کارروائیوں ، خودکش حملے کی سہولت کاری، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید فوجی دستے داخل، تازہ کارروائیوں میں 68 فلسطینی شہید
دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔